پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو بھی کینالوں کے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گے: عاجز دھامرہ

حیدر آباد،03اپریل (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دریائے سندھ پر غیر قانونی کینالوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔ یہ احتجاج پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے ساتھ سندھ کے عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ ہوگا۔عاجز دھامرہ نے کہا کہ غیر قانونی کینالوں کے خلاف عوامی جدوجہد وفاق کی جانب سے ان کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ اس جدوجہد میں مزید شدت آئے گی۔پیپلز پارٹی نے غیر قانونی کینالوں کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا، جس پر پہلے ضلعی سطح پر مظاہرے ہوئے اور اب یہ مظاہرے یونین کونسل کی سطح پر بھی جاری رہیں گے۔دھامرہ نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے سب سے پہلے ان کینالوں کے خلاف مؤقف پیش کیا تھا اور یہ احتجاج وفاق کے فیصلے کے خلاف عوامی آواز بن چکا ہے۔