ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پیش نظر قراقرم ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور،03اپریل (پی پی آئی)پاکستان ریلویز نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے پیش نظر قراقرم ایکسپریس کا روٹ مخصوص دنوں کے لیے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 7 اپریل 2025 کو 41 اپ قراقرم ایکسپریس خانیوال سے براستہ ساہیوال رائیونڈ پہنچے گی۔ اس روٹ میں رائیونڈ میں 15 منٹ کا سٹاپ شامل کیا گیا ہے۔ 13 اپریل 2025 کو 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس لاہور سے رائیونڈ پہنچے گی۔ یہاں پر 15 منٹ کا سٹاپ ہوگا اور پھر یہ ٹرین براستہ ساہیوال خانیوال روانہ ہوگی۔ یہ فیصلہ رائیونڈ میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کی مناسبت سے کیا گیا ہے تاکہ شرکاء   کو سفری آسانی فراہم کی جا سکے۔