کراچی ،03اپریل (پی پی آئی)کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان (کاگف) نے معروف قانوندان بیرسٹر سیدہ مہوش حرا علی کو لیگل ایڈ کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا مقصد کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو لینڈ و بلڈرز مافیا کے ظلم و ستم سے نجات دلانا ہے۔کاگف کے تاحیات چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے اس تقرری کا اعلان مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد کیا۔ بیرسٹر سیدہ مہوش حرا علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنے تجربات کی روشنی میں کچی آبادیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔بیرسٹر مہوش کا مقصد کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کی فراہمی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں حکومت سندھ کے 31 دسمبر 2011ء کے اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔کاگف کے آئین اور منشور کے مطابق بیرسٹر مہوش کچی آبادیوں کے مسائل کے حل اور لینڈ و بلڈرز مافیا کے خلاف قانونی جدوجہد کو تیز کریں گی۔ وہ مکینوں کو فری قانونی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
Next Post
پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تقریباً 10 فیصد اضافہ
Thu Apr 3 , 2025
کراچی،3 اپریل (پی پی آئی)پاکستان کی اشیاء اور خدمات کی امریکہ کو برآمدات میں مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی کے دوران 9.78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جولائی سے دسمبر […]
