ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی یتیم لڑکیوں کے لئے بھی”المصطفیٰ مائی ہوم “قائم کرے گی

کراچی ،03اپریل (پی پی آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی سالانہ عیدملن تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت ڈاکٹر عبدالرحیم نے کی۔ تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ، یتیم بچیوں کے لئے نئے ادارے کے قیام کا اعلان کیا گیا۔پروگرام کے دوران، ڈاکٹر عبدالرحیم نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے مختلف منصوبوں کا ذکر کیا، جن میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا ادارہ المصطفیٰ مائی ہوم شامل ہے۔ اس کے علاوہ بزرگ حضرات کے لئے گوشہ سیدنا امیر حمزہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب یتیم بچیوں کے لئے بھی ایک ادارہ قائم کیا جارہا ہے، جس کا جلد افتتاح ہوگا۔الیاس میمن نے اس موقع پر المصطفیٰ کے معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوسائٹی زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، جس کی کامیابی کا سہرا ڈونرز، ورکرز اور المصطفیٰ کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے۔فرحان اشرفی نے تقریب میں شریک افراد کو یاد دلایا کہ عید کے موقع پر فلسطینی بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، جن کی تعداد شہید ہونے والوں میں پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔تقریب کے اختتام پر، ادریس عبدالغفار نے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔