پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں 14 مقامات پر ’سہولت آن دی گو‘ بازار قائم کیے جائیں گے

لاہور،3 اپریل (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے ”سہولت آن دی گو“ بازار منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد لاہور میں سڑکوں کے اطراف پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اسٹالز قائم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کے 14 مخصوص مقامات پر بازار قائم کرنے کے لیے تفصیلی پلان طلب کر لیا۔پائلٹ پراجیکٹ کو چار ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت سڑکوں کے اطراف سرکاری اراضی پر 816 اسٹالز قائم کیے جائیں گے۔مقرر کردہ مقامات میں ملتان روڈ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ای ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ بھی منصوبے کا حصہ ہیں

بازاروں میں یکساں طرز کے اسٹالز ہوں گے جن میں کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء   دستیاب ہوں گی۔ ہر مقام پر صفائی اور سیکیورٹی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں پائلٹ منصوبے کے بعد پنجاب کی ہر تحصیل میں ”سہولت آن دی گو“ بازار کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازاروں پر رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران لگنے والے ماڈل بازاروں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔