خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ اسمبلی میں سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی ایکٹ ترامیم کے خلاف قراداد جمع

کراچی،7اپریل (پی پی آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی، نجم مرزا، اور ڈاکٹر فوزیہ حمید نے سندھ اسمبلی میں سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کے خلاف قراداد جمع کروادی ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ رہائشی علاقوں کو کمرشل زون میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شہری زندگی کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے بااثر افراد کے مفاد کے لیے کراچی کے ماسٹر پلان کو قربان کر دیا ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ترامیم عوامی مفاد کے بجائے بلڈر مافیا کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علی خورشیدی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے قانون کی حکمرانی کا مذاق بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کمرشل کچرے کا ڈھیر بنانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ عوام کے رہائشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب حکمران خود قانون شکن بن جائیں تو عوام کدھر جائیں؟ یہ سوال آج ہر کراچی والے کے ذہن میں موجود ہے۔