کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی برہم

کراچی،7اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو لوٹنا ہے۔اراکین نے کہا کہ مختلف یقین دہانیوں کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے ادارے کی بے حسی واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے بڑے حصے کو سولہ گھنٹے سے زائد بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو اور کاروباری صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔حق پرست اراکین اسمبلی نے الزام لگایا کہ ادارے کے ملازمین کی سرپرستی میں کنڈا مافیا پورے شہر میں سرگرم ہے۔ اس کے نتیجے میں بل ادا کرنے والے صارفین کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جبکہ ادارہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے۔اراکین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہہ رگ پر کے الیکٹرک کے مبینہ ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی پریس کلب کا پہلا فٹنس گالا: اراکین اور اہل خانہ کے لیے خصوصی دن

Mon Apr 7 , 2025
کراچی،7اپریل (پی پی آئی) کراچی پریس کلب نے اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پہلا فٹنس گالا بروز اتوار 20 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایونٹ صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 8 بجے تک جاری رہے گا اور کلب کے جم […]