پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ملاقات

اسلام آباد،07اپریل (پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے صدر بینک کو ہدایت کی کہ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر ریاست نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا، تاکہ بینک کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔