پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،13سالہ بچہ 8گھنٹے میں بازیاب

اوکاڑہ، 8اپریل (پی پی آئی) اوکاڑہ میں 13 سالہ زیان کو اغواء کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈھائی کروڑ تاوان لیتے وقت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان فلپائن کی سم سے رابطہ کرتے تھے۔تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے بیٹے زیان کو پیر کی رات گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کی سربراہی میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آٹھ گھنٹے کے اندر زیان کو بازیاب کرلیا۔آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان نے زیان کو اغواء کر کے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا اور تاوان کی ادائیگی کے وقت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے زیر استعمال کار، اسلحہ، سم اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار شدگان بچے کے قریبی عزیز ہیں جن کا تعلق ضلع پاکپتن سے ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ میں تاوان کی دفعہ کا اضافہ کیا جائے گا۔آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت خواتین اور بچوں کے جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔