کوئٹہ،09اپریل (پی پی آئی)حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے باہمی فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ ضلع چاغی میں موجود غیر قانونی افغان مہاجرین کو منظم طریقے سے ان کے وطن افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ مہاجرین کو کسی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم کی نگرانی میں یہ عمل جاری ہے۔ مہاجرین کی عارضی رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ عطاء المنیم نے بتایا کہ مہاجرین کو انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کے تحت ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے اور ہر فرد کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔عارضی قیام گاہوں میں کھانے پینے کی اشیا اور طبی سہولیات کے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق اس عمل کو پرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عطاالمنیم نے مقامی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ضلعی سطح پر قائم ٹرانزٹ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مہاجرین کو سہولیات دی جا رہی ہیں اور ان کی باعزت واپسی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ، لیویز، پولیس اور دیگر ادارے اس عمل کی کامیابی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
Next Post
گوادر میں پانی کی شدید کمی، پاور کی کمی بیشی سے برقی آلات متاثر
Wed Apr 9 , 2025
گوادر، 09اپریل (پی پی آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے نیو ٹاون ہاوسنگ اسکیم کے واٹر اسٹوریج ٹینکس کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں پانی کی قلت کا جائزہ لیا۔ پمپنگ اسٹیشنز پر وولٹیج کے اتار چڑھاؤ نے پانی کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔دورے کے دوران، ڈاکٹر شکور […]
