کراچی پولیس سیکیورٹی پراہم اجلاس

کراچی، 9اپریل (پی پی آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی صدارت میں کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کے تحفظ، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی، ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور قوانین کے مؤثر نفاذ پر بھی غور کیا۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں نیشنل گیمز، اسکواش چیمپیئن شپ، پولیو ڈرائیو اور پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی کمپنی کے ساتھ تعاون معیشت کے لئے خوش آئند،وزیرخزانہ

Wed Apr 9 , 2025
کراچی، 9اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج الفاریز اینڈ مارسال کے وفد کے ساتھ ملاقات کی تاکہ ملک کی نجکاری اور خود مختار دولت فنڈ کے قیام میں فرم کے ممکنہ کردار پر بات چیت کی جا سکے۔ ملاقات نے اس […]