پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر خراج تحسین

اسلام آباد،11اپریل (پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع لوئر دیر میں کامیاب آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ایوانِ صدر سے جاری ایک بیان میں صدر زرداری نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے ذریعے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو خوش آئند قرار دیا اور فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔