خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر، کے نائب امیرمحمود الحسن چوہدری انتقال کرگئے

مظفرآباد،06اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر، کے نائب امیرمحمود الحسن چوہدری انتقال کرگئے۔ محمود الحسن چوہدری زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور پنجاب یونیورسٹی و آزاد کشمیر جمعیت کے ناظم رہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ جماعت اسلامی کوٹلی سے منسلک ہوئے اور آزاد کشمیر جماعت کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ حالیہ عرصے میں وہ نائب امیر جماعت کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی وفات پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ اور دیگر رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔کاشف سعید شیخ نے کہا کہ محمود الحسن چوہدری تحریک اسلامی کا قیمتی سرمایہ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے، کاشف سعید شیخ نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی کوتاہیوں کو معاف کرے اور ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے۔سابق مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے بھی محمود الحسن چوہدری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔