آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں غذائی قلت کم کرنے کے لئے پرنس رحیم الحسینی آغاخان پنجم کا 45 ملین ڈالرعطیہ

تلہار،06اپریل (پی پی آئی) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم الحسینی آغاخان پنجم نے دنیا بھر میں غذائی قلت کو کم کرنے کے لئے 45 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پیرس میں منعقدہ ‘نیوٹریشن فار گروتھ سمٹ’ کے دوران کیا گیا، جہاں انہوں نے فرانس کے صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی۔پرنس رحیم آغاخان نے غذائی قلت کے مسئلے کو انسانی اور معاشی ترقی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے اس مالی امداد کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک اور اسماعیلی امامت دنیا کے مختلف ترقی پذیر ملکوں میں غربت کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ اس سے قبل، پرنس رحیم آغاخان نے جنگ سے متاثرہ ملک شام کے لئے بھی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔