شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کراچی میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار

کراچی،12اپریل (پی پی آئی)اپوزیشن لیڈر سندھ، علی خورشیدی نے کراچی میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 17 سالہ حکومت میں شہر میں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔علی خورشیدی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پانی کا بحران مصنوعی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکر مافیا کو بے لگام کر دیا گیا ہے اور عوام کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومتی ناکامی کی وجہ سے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے اور شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔علی خورشیدی کے مطابق، پانی کی قلت نے شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، جس سے عوام کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نہ پانی میسر ہے اور نہ ہی جان کا تحفظ۔