پشاور، 15 اپریل(پی پی آئی)پاکستان سپر لیگ کی اہم ترین کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرائیل دوست ملٹی نیشنل کمپنی پیپسی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے بیان کے مطابق۔ پیپسی نے زلمی کی وردی پر اپنے لوگو کی تشہیر کے عوض بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جسے جاوید آفریدی نے فلسطینیوں کے خون سے غداری کہہ کر مسترد کر دیا۔آفریدی کے اس اقدام کو کرکٹ شائقین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ پیشکش پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند دن قبل کی گئی تھی۔ پیپسی کمپنی کو اس فیصلے سے بڑا دھچکا لگا ہے اور قوی امکان ہے کہ دیگر کرکٹ فرنچائزز بھی اس پیشکش کو مسترد کر دیں گی۔پاکستان میں حالیہ مہینوں میں پیپسی کمپنی کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ جاری تھا، تاہم عید الفطر پر لوگوں نے غیر متوقع طور پر پیپسی کے مشروبات خریدے۔ جاوید آفریدی کے اس اقدام کے بعد زلمی کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں ہونے والے میچز کے دوران زلمی کے حق میں نعرہ بازی اور شکریہ کا اظہار متوقع ہے۔
Next Post
جموں کشمیر ماس موومینٹ نے بھی حریت کانفرنس علی گیلانی گروپ سے لاتعلقی کر دی
Tue Apr 15 , 2025
سرینگر، 15 اپریل(پی پی آئی) تہاڑ جیل میں قید فریدہ بہن جی کی سیاسی جماعت جموں کشمیر ماس موومینٹ نے بھی حریت کانفرنس علی گیلانی گروپ سے لاتعلقی کر دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں حریت کانفرنس کی بارہ اکائیاں تحریک آزادی کشمیر سے دستبردار ہو چکی ہیں۔ یہ […]