جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن میں حکومتی اقدامات کی تعریف

اسلام آباد، 16اپریل (پی پی آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ہے، اور موجودہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ امسال مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر چار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو ملک کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔کنونشن میں شرکاء کو بتایا گیاکہ برطانیہ میں رہائش پذیر تقریباً دو ملین پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، جنہیں حکومت کی جانب سے پیش کی گئی پیداواری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں نے حوصلہ دیا ہے۔مقررین نے ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کے لیے پانچ سالہ منصوبے متعارف کرانے کی تجویز دی، ساتھ ہی ڈیجیٹل عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے لاکھوں پاکستانی مختلف ممالک میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔