جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کاڈرافٹ مسودہ تیار

اسلام آباد، 16اپریل (پی پی آئی) وزارت ہاؤسنگ اور ورکس نے قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا پہلا مسودہ پیش کر دیا ہے، جو 2001 کے بعد پالیسی میں نظر ثانی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔اس کا مقصد شہری نقل مکانی اور غیر منصوبہ بندی کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعدادسے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا ہے۔یہ پالیسی مسودہ پالیسی اور پلاننگ ونگ نے تیار کیا ہے، جس میں تعلیمی اداروں، ہاؤسنگ کے ماہرین اور صوبائی محکموں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ دو ماہر ورکنگ گروپوں نے ابتدائی طور پر موجودہ پالیسی میں موجود خامیاں شناخت کیں اور ان کو نئے مسودے میں شامل کیا گیا۔ یہ پالیسی ہاؤسنگ کی کمی کی بات کرتی ہے، جس کا تخمینہ 10 ملین یونٹس ہے، جو بڑھتی ہوئی لاگت اور مالی مشکلات کی وجہ سے مزید سنگین ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اور ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مسودے پر آخری بریفنگ کے دوران منصوبہ بندی کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ جاری ہاؤسنگ چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ہاؤسنگ کی ذمہ داریاں بڑی حد تک صوبائی حکومتوں پر منتقل ہو چکی ہیں۔ وفاقی کردار جامع رہنما خطوط فراہم کرنا ہوگا، جبکہ صوبے مخصوص ماڈلز کو نافذ کریں گے۔”سب کے لیے مناسب، سستی، اور پائیدار ہاؤسنگ” کے وژن میں مائیکروفنانسنگ، مقامی مواد کا استعمال، آفات کا انتظام، اور شہری جدت شامل ہیں۔ ماہرین نے اتفاق کیا کہ بہتر ڈیٹا مینجمنٹ سے منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، غیر منصوبہ بند ی کے تحت بڑھتی سوسائٹیوں کے زراعت پر منفی مرتب ہورہے ہیں جو ملک کی غذائی ضروریات کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔