مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،پاسبان

کراچی،  اپریل18 (پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، مزید کمی کی جائے۔  گذشتہ برسوں میں جس طرح بجلی کی قیمتوں میں آئے روز ظالمانہ اضافے کئے گئے ہیں اسی طرح بجلی کے نرخ کم کئے جائیں۔ زیادہ سے زیادہ چھ یا سات روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بلز وصول کئے جائیں۔ کراچی کے عوام اے ٹی ایم مشین نہیں ہیں کہ جو ادارہ چاہے اپنی مرضی کی قیمت کا کارڈ ڈالے اور پیسے نکال لے۔  حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کی جائے۔ ان حالات میں جب مہنگائی اور روزمرّہ کی ضروریات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، حکومت مہنگائی میں کمی کا راگ الاپ رہی ہے۔ بجلی کی قیمت میں چھ سات روپے کوئی کمی نہیں ہے۔  عوام اپنی گھریلو اشیاء   فروخت کر کے بجلی کے بلز کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ بجلی کے بلوں سے فضول ٹیکسز ختم کئے جائیں۔ فی یونٹ قیمت کم سے کم مقرر کی جائے۔ سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے نئے نیوکلیئر پاور پلانٹس لگائے جائیں۔ بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ بجلی بلوں میں سے فکسڈ چارجز اورظالمانہ سلیبز کو ختم کر کے ایک سادہ اور منصفانہ سلیب سسٹم لایا جائے۔ جس میں عوام کو بنیادی ضرورت کے مطابق مناسب نرخوں پر بجلی فراہم کی جاسکے۔ وہ گذشتہ شب نارتھ کراچی اورنیو کراچی میں، بجلی قیمتوں میں کمی کے لئے کئے جانے والے مظاہروں کے شرکاء  سے خطاب کر رہے تھے.