پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کرنے پر احتجاج

پڈعیدن،21اپریل (پی پی آئی)پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کرنے کے خلاف نوشہرو فیروز سمیت ضلع کے دیگر شہروں کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہانہ آمدن ایک کروڑ بیس لاکھ ہونے کے باوجود اسٹاپ ختم کیا جانا ناانصافی ہے۔، محکمہ ریلوے کی جانب سے پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا ایکسپریس کا اسٹاپ بلاجواز ختم کرنے پر ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور صحافیوں نے احتجاج میں شرکت کی۔ سیٹھ چوہدری افضل آرائیں، سیٹھ عباد علی آرائیں، سیٹھ محمد ہاشم مبیجو اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا کا اسٹاپ ختم کرکے عوام سے سفری سہولت چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر رحمان بابا کی آمدن ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ماہانہ ہے، اس کے باوجود اسٹاپ ختم کرنا ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے وفاقی وزیر ریلوے، جی ایم ریلوے اور ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا کہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر رحمان بابا کا اسٹاپ فوری بحال کیا جائے، بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مشیرآزادکشمیر حکومت نثارہ عباسی سے پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

Mon Apr 21 , 2025
مظفرآباد،21اپریل (پی پی آئی) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج، مفت آکسیجن اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو ہوئی۔پین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے مشیر حکومت کو اپنی […]