ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نظام مصطفی پارٹی نے4 مئی کے پْرامن غزہ ملین مارچ کی حمایت کردی

کراچی،21اپریل (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے  اعلان کیا کہ ان کی پارٹی غزہ کے حوالے سے مسلم حکمرانوں کے کردار پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے اور کراچی میں منعقد ہونے والے “پرامن ملین مارچ” کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غزہ کے معاملے پر جر?ت مندانہ کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، پروفیسر عبدالجبار قریشی، اور انجینئر عبدالرشید ارشد کے ہمراہ بیان جاری کیا۔پارٹی نے عوام الناس، علما  و مشائح، اور شمع رسالت کے پروانوں سے اپیل کی کہ وہ اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اتوار، 4 مئی 2025 کو بعد نماز ظہر نورانی چورنگی سے ایم اے جناح روڈ کراچی تک اہل سنت و جماعت کے پرچم تلے “پرامن ملین مارچ” میں شریک ہوں۔اس اعلان کے ذریعے پارٹی نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ غیرت مسلم ابھی زندہ ہے اور مسلم امہ کے مسائل پر ہمیشہ یکجا ہے۔