پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیر شاہ جیونہ کروڑیہ شہنشاہ اور پیر لدھن امام کے عرس کی تقریبات شروع

جھنگ،21اپریل (پی پی آئی)شاہ جیونہ میں حضرت محبوبِ عالم المعروف پیر شاہ جیونہ کروڑیہ شہنشاہ اور حضرت پیر لدھن امام سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔  اس بار ان کا 467واں عرس منایا جا رہا ہے۔تقریبات کا آغاز رسمِ چکی چونگ سے ہوا، جہاں مخصوص چکی کا آٹا نکالا گیا جو “فیضِ عام” کی علامت ہے۔ عرس کا مرکزی دن 4 مئی کو ہوگا، جب دربارِ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم سید فیصل صالح حیات شام 7 بجے رسمِ کڑی ادا کریں گے۔عرس کی اہم تقریب 10 مئی کی شام رسمِ چراغ کے ساتھ ہوگی، جس میں دربار شریف کے احاطے میں ایک خاص پول پر چراغ چڑھایا جاتا ہے۔ اس چراغ کو بجھنے سے بچانے کے لیے خاص انتظامات کیے جاتے ہیں۔ عوامی عقیدے کے مطابق چراغ کا بجھنا اچھا شگون نہیں سمجھا جاتا۔میلے میں ثقافتی پروگرام جیسے کہ لوک موسیقی، کبڈی، نیزہ بازی، گھوڑا دوڑ، اونٹ ناچ اور دیگر دہی ثقافت کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ دربارِ عالیہ کی انتظامیہ نے تمام رسومات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔زائرین کی سہولت کے لیے خیمہ گاہیں، وضو خانے، اور پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جن میں مقامی پولیس اور رضاکار شامل ہیں۔اس روحانی اجتماع میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، جہاں محافلِ نعت، ذکر و اذکار، دعاؤں کی محفلیں اور روحانی مشورے شامل ہوتے ہیں۔ نہ صرف جھنگ بلکہ اردگرد کے علاقوں سے بھی زائرین کی بڑی تعداد دربار شریف کا رخ کرتی ہے۔شاہ جیونہ کا یہ سالانہ اجتماع نہ صرف عقیدت مندوں کے لیے روحانی تسکین کا ذریعہ ہے بلکہ یہ صوفی روایت، محبت، امن اور بھائی چارے کا بھی اظہار کرتا ہے۔ یہ عرس ہمیں صوفیائے کرام کی تعلیمات کی یاد دلاتا ہے جو انسانیت، درگزر اور رواداری پر مبنی ہیں۔