کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز،وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ نے نے افتتاح کیا

کراچی،21اپریل (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے حکومت سندھ کے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 10.6 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جن میں سے 2.76 ملین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو کراچی میں ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 69,724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شدید گرمی کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پولیو ورکرز کو پانی، او آر ایس اور ضروری سامان ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے تحت پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 25,360 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے یاد دلایا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ویکسین پلانے سے کوئی نقصان نہیں بلکہ بچے کو مزید تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ وزیراعلیٰ نے 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔