بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامر جمال نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

کراچی،22اپریل (پی پی آئی)کراچی کنگز کے کھلاڑی عامر جمال کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف حالیہ میچ کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں پیش آیا، جب عامر نے حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب جا کر ایک تبصرہ کیا، جس سے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی ہوئی۔ یہ آرٹیکل ایسی زبان، حرکات یا اشاروں کو بیان کرتا ہے جو آؤٹ ہونے والے بلے باز سے جارحانہ ردعمل کو بھڑکا سکتے ہیں۔میچ ریفری افتخار احمد نے عامر کے اعتراف جرم اور مجوزہ سزا کو قبول کرنے کی تصدیق کی۔ میدان میں موجود امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے عامر کے خلاف الزامات عائد کیے۔ اس اعلان کا اشتراک پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا۔