ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں نہری پانی کی قلت کے خلاف آب پاشی آفس کے سامنے مکینوں کا احتجاج

ٹھٹھہ،24اپریل (پی پی آئی)ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو سب ڈویژن میں پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں مکینوں نے محکمہ آب پاشی کے انجینئر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پانی کی فراہمی میں ناکامی پر شدید نعرے بازی کی۔خبر کے مطابق، آج میرپور ساکرو میں امین کلمتی، راشد ہدیو، عبدالرحیم ملکانی، جبار چنہ، ولی محمد چنہ، الھ بخش اور دیگر کی قیادت میں ایریگیشن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔احتجاجی رہنماؤں نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث ان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، لوگ پیاس سے مر رہے ہیں، اور پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہر سال پیش آتا ہے اور آبپاشی انتظامیہ تعاون کرنے کو تیار نہیں۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پانی فراہم کیا جائے، ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر علاقے کی مشکلات کو حل کیا جائے۔