ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: نظام مصطفی پارٹی

کراچی،24اپریل (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر حنیف طیب نے کہا کہ پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے بھارت کے اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔حاجی حنیف طیب نے بھارتی حکومت اور میڈیا سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے ثبوت پیش کیے جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لے کر بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور عالمی سطح پر بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔