شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زرداری لیگ,پرامن احتجاج کو بزور طاقت ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے: ڈاکٹر صفدر علی عباسی

کراچی،27اپریل (پی پی آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے سندھ کے مختلف شہروں میں کینالز کی تعمیر اور زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف احتجاجی دھرنوں پر پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں وکلاسمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے اور متعدد گرفتاریاں ہوئیں۔ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے سندھ حکومت کی جانب سے پرامن احتجاجی دھرنوں پر حملے کو آمریت کے دور کی یاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری احتجاجی تحریک مکمل طور پر پرامن رہی ہے۔ڈاکٹر عباسی نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں تحریک کے دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کسی نے پتھر مارا اور نہ ہی کسی گاڑی کا شیشہ توڑا گیا۔انہوں نے زرداری لیگ پر الزام عائد کیا کہ وہ پرامن احتجاج کو پولیس کی طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عباسی نے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے جاری تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔