اسلام آباد،27اپریل (پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے فالس آپریشن کے ذریعے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی حکومت مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی کہانیاں رقم کر رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھارت کو ان کے عزائم سے باز رکھنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔دونوں رہنماؤں نے آزادی کے بیس کیمپ سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔صدر اور وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ ریاست میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Next Post
پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ مرکزی حیثیت اختیار کر گیا، وزیر داخلہ کا یقین دلانا
Sun Apr 27 , 2025
ٓاسلام آباد، 27 اپریل (پی پی آ ئی) پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے کیونکہ حکومت سرمایہ کاری کے تحفظ پر زور دیتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کے روز کہا۔لاہور میں غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے، نقوی […]
