آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں 6.5 کلوگرام منشیات برآمد

کراچی، 29 اپریل (پی پی آئی) صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر سندھ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے مختلف آپریشنز کے دوران 6.5 کلوگرام چرس اور ہیروئن برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ روہڑی سرکل کی ٹیم نے، اے ای ٹی او قمرالدین سیال اور ای ٹی آئی محمد یعقوب جگیرانی کی قیادت میں، سنٹرل جیل روڈ چیک پوسٹ پر ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران اعلیٰ معیار کی 6 کلوگرام چرس برآمد کی اور تین ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت صفیہ بنگلزئی، شازیہ بنگلزئی اور ساجد بنگلزئی کے طور پر ہوئی ہے، جو آپس میں رشتہ دار ہیں اور اس سے قبل بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں۔گرفتار خواتین نے چرس کو خاص انداز میں اپنے جسم پر باندھ رکھا تھا، جبکہ ساجد بنگلزئی نے ایک ہینڈ بیگ کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ تینوں ملزمان کوئٹہ سے مسافر کوچ نمبر BSC-298 میں سفر کر رہے تھے۔ادھر، سانگھڑ سرکل کی ٹیم نے ایک علیحدہ کارروائی میں، ایکسائز انسپکٹر مظہر زرداری کی قیادت میں، ایک ملزم کامران علی ولد حبیب اللہ کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، حیدرآباد سرکل کی ٹیم نے ہوسڑی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 150 گرام ہیروئن برآمد کی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے پر متعلقہ افسران اور ان کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔