آزاد کشمیر میں موروثی سیاست کے خلاف نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے: طاہر کھوکھر

مظفر آباد،29اپریل (پی پی آئی) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے آزاد کشمیر میں روایتی سیاسی جماعتوں کے کردار پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں کشمیری عوام کے حقوق کو غصب کرتی رہی ہیں اور انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جائے جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست پر موروثی سیاست دانوں کا قبضہ ہے جو نسل در نسل حکمرانی کر رہے ہیں۔ طاہر کھوکھر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے خطے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بجائے پسماندگی، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی میں مبتلا کر دیا ہے۔طاہر کھوکھر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کو گیس، بین الاقوامی ایئرپورٹ اور رائلٹی کی مد میں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی اور موروثی حکمران صرف اپنے اقتدار کو بچانے میں مصروف ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ عوام موروثی سیاست سے نجات حاصل کریں۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حکمران عوام کو نہ دے سکے وہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دے کر دکھایا۔ طاہر کھوکھر نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہم ایسی جماعت کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے، ریاست میں انڈسٹری لگائے، تعلیمی نظام کو جدید بنائے اور عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد، خود کفیل اور باوقار ریاست کشمیری عوام کا خواب ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خواب کو حقیقت میں بدلا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں: صدر آزاد کشمیر

Tue Apr 29 , 2025
مظفرآباد،29اپریل (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو عالمی برادری کے سامنے لانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کے […]