مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کورنگی انڈسٹریل ایریا کا انفراسٹرکچر بہتر بنا کر عالمی خریداروں کو متوجہ کرے گی، جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی، 30 اپریل  (پی پی آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی? آب اور سیکیورٹی نظام جیسے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پْرعزم ہے تاکہ بین الاقوامی خریداروں کو متوجہ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (جنوبی زون) کے دفتر میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست صنعتی پالیسی اختیار کی ہے اور چمڑے کی صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔تقریب میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ، چیئرمین پی ٹی اے (جنوبی زون) دانش امان، وائس چیئرمین یوسف شفیق، چیئرمین پی ٹی اے (سینٹرل) حمید ظہور، سینئر رکن اعجاز احمد شیخ، سابق چیئرمین انفراسٹرکچر عزیز احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر چیئرمین دانش امان نے صوبائی وزیر کو چمڑے کی صنعت کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل پر زور دیا تاکہ اس شعبے کی ترقی اور مسابقت برقرار رکھی جا سکے۔