‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائی، غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن

مظفرآباد، 2 مئی (پی پی آئی) عوام کو معیاری، ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عوامی شکایات پر امبور ہسپتال کی کنٹین کی چیکنگ کے دوران کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ عائد کیا گیا اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے شکایت سیل پر درج عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈنہ کچیلی میں غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوڈ ڈیلیوری وہیکلز سمیت مختلف بازاروں، ہوٹلز، کنٹین، اور جنرل سٹور کی چیکنگ کی گئی۔ دوران چیکنگ غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری پاپڑ ضبط کر کے موقع پر نذر آتش کر دیے گئے، جبکہ متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے اور اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے حکام نے عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ عوام شکایات کی صورت میں فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے نمبر 1280 پر رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔