کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استحصالی نظام کے خلاف مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی: خالد مقبول صدیقی

کراچی،یکم مئی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزدور، کسان اور محنت کش پاکستان کی معیشت اور معاشرت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ درحقیقت پاکستان کے استحکام کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نام نہاد جمہوریت نے معاشرے کے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے اور محنت کش طبقے کا منظم استحصال کیا جا رہا ہے ؎۔ ا نہوں نے کہا کہ”اشرافیہ نے رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق پیدا کر کے محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے،”۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے اور ان کے لیے معیاری قوانین موجود ہیں، لیکن پاکستان میں آج بھی محنت کش طبقہ مالی اور سماجی جبر کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایل او کے اصولوں کے مطابق جبری مشقت کا خاتمہ کیا جائے اور یونین سازی کے حق کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں سے لے کر کھیتوں اور تعلیمی اداروں سے گھریلو کاموں تک، ہر جگہ محنت کش طبقہ عدم مساوات اور ناانصافی کا شکار ہے، جس سے ایک مساوی معاشرے کا خواب متاثر ہو رہا ہے۔بیان کے اختتام پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی انصاف کے لیے ضروری ہے کہ تمام انسانوں کو برابر کا وقار، مواقع اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔