شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس کی انسداد جرائم کی کارروائیاں، 24 ملزمان گرفتار

کراچی، 5 مئی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے انسداد جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ہفتے میں 24 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے 4مشتبہ ڈاکو پولیس مقابلوں میں ہلاک جبکہ 17 دیگرزخمی ہوئے۔ضلعی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ 16 مقابلے کیے۔ گرفتار ملزمان سے 23 غیر قانونی اسلحہ جات، 9 موٹرسائیکلیں اور ایک کار برآمد ہوئی۔ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 936 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 42 کلو 848 گرام چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار میں استعمال شدہ 121 غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے 43 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 10 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات مزید بہتر کیے جائیں گے۔