جماعتِ اہلِ سنت کراچی کے انتخابات میں شاہ عبد الحق قادری بلا مقابلہ امیر منتخب

کراچی،5مئی (پی پی آئی)جماعتِ اہلِ سنت کراچی کے حالیہ تنظیمی انتخابات میں پیر طریقت حضرت علامہ شاہ عبد الحق قادری کو بلا مقابلہ امیر کراچی منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی میلاد الائنس پاکستان سمیت مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں نے اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ رفیق شاہ صاحب کو ناظم اعلیٰ منتخب ہونے پر بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی و چیف آرگنائزر محمد سلیم خان قادری ترابی کی صدارت میں خصوصی اجلاس میں ان نتائج کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جماعتِ اہلِ سنت کراچی ایک بار پھر متحد ہو کر دینی، روحانی اور عوامی خدمات کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔اجلاس میں شریک اہم رہنماؤں نے نئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیادت ناموسِ رسالت کے تحفظ، اتحادِ امت اور فکری و نظریاتی بیداری کے میدان میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ جماعتِ اہلِ سنت کو فلاحی منصوبوں، تعلیم و تربیت، بین المسالک ہم آہنگی، نوجوانوں کی رہنمائی اور ریاستی و آئینی امور میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔مرکزی میلاد الائنس پاکستان اور اس سے وابستہ تنظیموں نے یقین ظاہر کیا کہ حضرت شاہ عبد الحق قادری اور رفیق شاہ کی قیادت میں جماعتِ اہلِ سنت کراچی ایک منظم، فعال اور مؤثر دینی و سماجی قوت کے طور پر ابھرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتی جارحیت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتی: سلطان محمود چوہدری

Mon May 5 , 2025
اسلام آباد،5مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پہلگام واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوششوں پر سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کے […]