سفیر رضوان سعید شیخ کی عالمی طاقتوں سے کشمیر بحران کے حل کی اپیل

واشنگٹن ڈی سی، 6 مئی (پی پی آئی) پاکستان کے سفیر برائے امریکا، رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں اہم امریکی تھنک ٹینکس کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا، جس کا محور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی تھی۔ رضوان سعید شیخ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان پر فوری الزامات کی عائد کرنے پر سوال اٹھایا، اور کہا کہ ایف آئی آر درج کیے جانے کے باوجود شواہد کا فقدان ہے۔ انہوں نے 2019 کے پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی ماضی کی کشیدگی کم کرنے کی کوشیشوں کا بھی ذکر کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر نے اگست 2019 سے IIOJK میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر تنقید کی، جنہیں انہوں نے اشتعال انگیز ماحول پیدا کرنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے بھارت کے جارحانہ بیانات اور علاقائی استحکام کے لیے اس کے ممکنہ خطرے پر تشویش کا اظہار کیا، اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرونی مسائل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے مسئلے پر بھی بات کی، اور بھارت کے یکطرفہ فیصلے کو معاہدے کی دفعات کے خلاف اور پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس میں اقوام متحدہ یا بڑی عالمی طاقتوں کی شمولیت کی تجویز دی گئی، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔عالمی اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،پاکستانی سفیر نے اس بحران کو کشمیر تنازع کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کے لیے ایک موقع قرار دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس تنازع کے حل سے عالمی امن کی کوششوں میں صدر ٹرمپ کے اقتتدار کو تقویت مل سکتی ہے۔اجلاس کے اختتام پر، سفیررضوان سعید شیخ نے تھنک ٹینک کے نمائندوں کو اپنی رائے دینے کی دعوت دی، اور خطے کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقامی آئل سیڈ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف اصلاحات تجویز

Tue May 6 , 2025
اسلام آباد، 6 مئی (پی پی آئی) آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے) کے چیئرمین زین محمود نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں مقامی آئل سیڈ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اہم ٹیرف اصلاحات پر تبادلہ خیال […]