پاور کمپنیز کی نجکاری کے خلاف لاڑکانہ میں مزدوروں کا احتجاج، ریلی اور دھرنا

لاڑکانہ،6مئی (پی پی آئی) آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کی قیادت میں نثار شیخ کی رہنمائی میں سینکڑوں مزدور پاور کمپنیز کی نجکاری اور الیون کے وی فیڈرز آوٹ سورس کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مزدور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ایس ای آفس سے ریلی نکال کر رائل چوک پریس کلب پہنچے جہاں دھرنا دیا گیا۔ریلی کے دوران مزدور ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے ہوئے نجکاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ نثار شیخ، عبداللہ سومرو، علی محمد جتوئی، محمود پٹھان، ھادی بخش جتوئی، ریاض سانگی، ریاض بھٹی، خرم میمن، وسیم جتوئی، غلام مصطفیٰ چانڈیو، ناھید جتوئی سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر گیپکو، لیسکو اور آئی ایس کو کی نجکاری کر رہی ہے جس کے نتیجے میں کمپنیز کے ملازمین کو بیروزگار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیپکو سمیت تمام کمپنیوں میں ملازمین کی کمی ہے اور ایک مزدور پانچ مزدوروں کا کام کر رہا ہے جبکہ ان سے مراعات بھی چھین لی گئی ہیں۔ یہ سب ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کی تیاری ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسپیکر قومی اسمبلی کی دہشت گردی کے خلاف پارلیمنٹرینز کی تعریف

Tue May 6 , 2025
اسلام آباد، 6 مئی (پی پی آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے تمام پارلیمنٹرینز کی دہشت گردی کا سامنا کرنے میں جرات کو سراہا، جو 6 مئی 2018 کو وفاقی وزیر احسن اقبال کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آئی۔ ایک بیان مین […]