پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا حکومت پاکستان کی حمایت کا اعلان

مظفرآباد،6مئی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے پہلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان کے جوابی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنماؤں نے مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے ذریعے پاکستان کے دفاعی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی سطح پر کشمیر کے لیے نائب وزیر خارجہ یا خصوصی سفارتی ایلچی مقرر کیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے پارٹی موقف کو دہرایا۔آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ کے تقرر کا مطالبہ کیا گیا۔ وفود جلد ہی بیرون ملک روانہ ہوں گے تاکہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیادت کی رہائی اور جعلی مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔وزیر سماجی بہبود سید بازل نقوی نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے بھارتی جارحیت کے خلاف بروقت اقدامات اٹھا کر قوم کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے عوام اور افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں آزادکشمیر کا علاقہ بھارتی فوج کے لیے قبرستان ثابت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر آزادکشمیر میں اطلاعات تک رسائی کے قانون کی منظوری اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے بلات اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔