کراچی، 9 مئی (پی پی آئی) کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، نصرت بھٹو کالونی اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشیوں نے سخی حسن ہائیڈرینٹ کا محاصرہ کر لیا۔ ضلع وسطی کے ہائیڈرنٹ پر متاثرہ افراد نے احتجاج کیا۔مظاہرین واٹر کارپوریشن کے حکام سے مطالبہ کر رہے تھے کہ پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے سخی حسن چورنگی سے واٹر پمپ تک رکاوٹیں کھڑی کرکے اور آگ لگا کر سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی جس سے مقامی پولیس اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔رینجرز اہلکاروں نے مظاہرین کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی 84 انچ کی لائن پھٹ گئی تھی۔لائن کی مرمت کا کام گزشتہ اتوار کو مکمل کیا گیا تھا لیکن 11 دن گزرنے کے بعد بھی واٹر کارپوریشن شہر کو پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Next Post
پاکستان میں کرنسی کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ
Fri May 9 , 2025
کراچی، 9 مئی (پی پی آئی)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 9 مئی کو کرنسی کے تازہ ترین نرخ جاری کیے، جن میں کئی بڑی کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتوں میں گزشتہ روز کی نسبت معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ امریکی ڈالر میں معمولی اضافہ ہوا، جس کی خریداری اور فروخت کی قیمتیں بالترتیب 281.78 اور 283.36 […]