پلاسٹک بیگز کی صنعتوں کو متبادل اپنانے یا کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہونے کی ہدایت

کراچی،8مئی (پی پی آئی) سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچررز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کے نفاذ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پلاسٹک بیگز کی صنعتوں کو متبادل اپنانے یا کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہونے کی ہدایت کی گئی۔ آغا شاہنواز نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، ڈی سی، میئرز اور تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو اور ڈائریکٹر نیچرل ریسورسز عمران صابر بھی شریک تھے۔ وفد نے کہا کہ 2 ماہ میں اسٹاک کلیئر کرنا ناممکن ہے اور صنعتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔پولیس کی جانب سے شاپرز کی اقسام میں فرق نہ کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ آغا شاہنواز نے کہا کہ پولیس کو ہدایات دی جائیں گی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔آغا شاہنواز نے واضح کیا کہ 15 جون کے بعد رعایت نہیں دی جائے گی اور بڑی مارکیٹوں سے کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔ اگلے ہفتے صنعتوں کا دورہ کرکے مزید مشاورت کی جائے گی۔سیکریٹری ماحولیات نے کہا کہ قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور دائرہ کار میں رہتے ہوئے سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میر مہراللہ بادینی کو کوئٹہ کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر

Thu May 8 , 2025
کوئٹہ،8مئی (پی پی آئی) کیپٹن (ر) میر مہراللہ بادینی کو کوئٹہ کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خدمات و عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کو […]