پاکستان کا موثر دفاع، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب: شرجیل انعام میمن

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھارت کی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی۔ یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے غیرجانبدار اور منصفانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، تاہم بھارت نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر جارحیت کا راستہ اختیار کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے بلااشتعال حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ پاکستان دشمن سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی افواج چوکس ہیں، عوام متحد ہیں، اور ہمارا عزم ناقابلِ شکست ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی قیادت خصوصاً نریندر مودی کے لیے حملہ شرمناک شکست میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں بھارت کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ شرجیل میمن نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فاشزم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی جائے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹرکی ڈالمیا روڈ سے ملینیم مال تک آگاہی ریلی منعقد

Wed May 7 , 2025
کراچی،7 مئی (پی پی آئی) کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر نے تھیلے سیمیا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ ڈالمیا روڈ سے ملینیم مال تک نکالی گئی اس ریلی میں بچوں، والدین، ڈاکٹروں، نرسز، اسٹاف اور انتظامیہ نے شرکت کی۔ریلی میں شریک بچوں […]