ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی سے قوم کے اتحاد کو مزید تقویت ملے گی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور، 11مئی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے قومی اتحاد کو تقویت ملے گی اور پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ دباؤ کے آگے نہیں جھک سکتا۔ مسرت جمشید چیمہ کے بیان کے مطابق عمران خان جھوٹے مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ ضد اور انا کو چھوڑ دیں اور قوم کے اتحاد کے لئے عمران خان کو باعزت رہا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور ان کی رہائی سے قوم کے اتحاد کو بڑھاوا ملے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے حکمرانوں کو یاد دلایا کہ قوم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس کو نظرانداز کرنے کی بجائے فوری پیشرفت کی ضرورت ہے۔ عمران خان پر قائم جھوٹے مقدمات کو واپس لینے پر زور دیا گیا۔