اوکاڑہ،11مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ کے نواحی علاقے جندراکہ میں پاک فوج کی حمایت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت انجمن تاجران جندراکہ نے کی اور اس میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی کے دوران فضا “پاک فوج زندہ آباد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکا نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور اس میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ ریلی مین چوک سے شروع ہوئی اور جندراکہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
Next Post
اوکاڑہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بدنام ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار
Mon May 12 , 2025
اوکاڑہ،،12مئی (پی پی آئی)نئی پل 43 ایس پی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے 38 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب تین مسلح ڈاکو قلعہ دیوا سنگھ سٹاپ […]