کراچی، 12مئی (پی پی آئی) کراچی میں پولیس نے گزشتہ ہفتے 32 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کاروائیوں میں 16 پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 948 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے 24 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک رکشہ، ایک کار اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے 76 کلو 696 گرام چرس، 7 کلو 973 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی۔کراچی پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا 108 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 43 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 9 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے۔
Next Post
وزیراعلیٰ سندھ کاسالانہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Mon May 12 , 2025
کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری دی ہے، جس میں سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ پانی کے بنیادی ڈھانچے، شمسی توانائی، صنعتی اور زرعی شعبوں […]
