شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد، 12 مئی (پی پی آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے مری میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں شہر میں 25 اور ایئرپورٹ پر 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات پر سید پور میں 18، گولڑہ 15، بوکرا 1، راولپنڈی میں شمس آباد اور کچہری 9، لاہور میں شہر 4 اور ایئرپورٹ پر 1، حافظ آباد 4، ناروال 3، سرگودھا، سیالکوٹ، اور قصور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کشمیر میں مظفرآباد 21، گڑھی دوپٹہ 14، راولاکوٹ اور کوٹلی میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے کالام میں 6 اور سیدو شریف میں 3 ملی میٹر جبکہ گلگت بلتستان میں چلاس 4، سکردو اور بونجی میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج کے روز دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ خیرپور، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔منگل کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے خضدار، قلات، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام یا رات کے وقت مری، گلیات، گجرات، سیالکوٹ، ناروال، لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے۔