شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرآبادمیں ا سپیکراسمبلی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کی زیر قیادت اظہار تشکر و تحفظ پاکستان ریلی

مظفرآباد، 13مئی (پی پی آئی) ا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ایک اظہار تشکر و تحفظ پاکستان ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی کا مقصد بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح کا جشن منانا تھا۔قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ سے یادگار شہداتک ریلی کے شرکانے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر پیدل مارچ کیا۔ اس دوران شرکاء   نے پاکستان، افواج پاکستان، اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی میں قانون ساز اسمبلی کے افسران، اہلکاران، اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ یادگار شہدا پر پھول چڑھائے گئے اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت کی تعریف کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخی فتح اور عالمی سامراجی قوتوں کی مخالفت پر بھی بات کی۔چوہدری لطیف اکبر نے اعلان کیا کہ چودہ مئی کو سیکرٹریٹ چھتر سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک جیوے جیوے پاکستان ریلی بھی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔وزیر حکومت سید بازل علی نقوی اور دیگر نے بھی ریلی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کے دفاع کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو قومی ہیروز قرار دیا گیا اور ملک کی سلامتی اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔