شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مظفرآباد، 13مئی (پی پی آئی) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر مظہر شاہ نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینا اور متاثرین کی مدد کرنا تھا۔وزیر اطلاعات نے بگنہ، آٹھمقام اور شاہکوٹ میں متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مکانات اور دیگر نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ جنگ کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کی قیمت چکائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے جنگ کے نقصانات کو قبول کیا ہے۔حکومت آزاد کشمیر نے شہداکے ورثاکو 24 گھنٹوں کے اندر معاوضہ جات ادا کئے ہیں۔ زخمیوں کو بھی معاوضہ جات دئے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔