شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد جموں وکشمیر سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی ملاقات

اسلام آباد، 14مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں کشمیر کے عالمی سطح پر ترویج اور ریاستی ترقی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین کورٹ نے صدر ریاست کو کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے صدر کو کورٹ کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، جو صدر نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا تعین جلد کیا جائے گا۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے کورٹ کے کام کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کورٹ کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے چیئرمین کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔