ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم تشکر کے حوالے سے کراچی میں ریلی کا انعقاد

کراچی، 16مئی (پی پی آئی) یوم تشکر کے موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر قیادت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کی خدمات اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ریلی کے دوران کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قیادت کی بہتر حکمت عملی نے بھارت کو شکست دی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ آج پوری قوم بیمثال فتح پر اپنے رب اور پاک فوج کی شکر گذار ہے۔ریلی میں شریک شرکاء نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی کے دوران قوم کی جانب سے پاک فوج کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔