یوم تشکر پر سکھر میں افواج پاکستان کی کامیابیوں کا جشن

سکھر، 16مئی (پی پی آئی) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی افواج پاکستان کی کامیابیوں پر یوم تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تقریب لب مہران واکنگ ٹریک پر منعقد ہوئی جس میں سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اراکین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز صبح مساجد و مدارس میں قرآن خوانی اور شہداء کے لیے دعاؤں سے ہوا۔ قومی ترانہ کے ساتھ قومی پرچم کو لہرایا گیا۔ کمشنر سکھر ڈویڑن، ڈی آئی جی سکھر، لیفٹیننٹ کمانڈر پاکستان نیوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔کمشنر سکھر نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کے نزدیک دشمن کے ڈرون حملے میں بروقت جوابی کارروائی کی گئی۔ ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ اگر دشمن نے آئندہ بھی کوشش کی تو اس سے برا حشر ہوگا۔قائم مقام میئر سکھر نے کہا کہ افواج پاکستان کی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ طلباء   نے افواج کی بہادری پر مبنی ٹیبلوز پیش کیے اور ملی نغموں پر پرفارم کیا۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آخر میں شہدائے پاک فوج کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیرپور میں یوم تشکر کی تقریب

Fri May 16 , 2025
خیرپور میرس، 16مئی (پی پی آئی) ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے گورنمنٹ ناز ہائی اسکول میں یومِ تشکر کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج، نیوی، ایئر فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر قومی […]